ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ٹرمپ کی پالیسیاں ’غیر امریکی‘، جرمن چانسلرشپ کے امیدوار کی طرف سے تنقید

ٹرمپ کی پالیسیاں ’غیر امریکی‘، جرمن چانسلرشپ کے امیدوار کی طرف سے تنقید

Thu, 02 Feb 2017 10:54:21  SO Admin   S.O. News Service

برلن،یکم فروری(آئی این ایس ا نڈیا)جرمنی میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے نئے سربراہ اور اگلے عام الیکشن میں سربراہ حکومت کے عہدے کے لیے موجودہ قدامت پسند چانسلر انگیلا میرکل کے حریف امیدوار مارٹن شْلس نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ’غیر امریکی‘ قرار دیا ہے۔ شْلس نے جرمنی کے فْنکے میڈیا گروپ کو بدھ کے روز ایک انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کو روس کے خلاف عائد پابندیوں کے ممکنہ خاتمے کے خلاف خبردار بھی کیا۔ ماسکو کے خلاف یہ پابندیاں یوکرائن کے تنازعے میں روسی کردار کی وجہ سے لگائی گئی تھیں۔ جرمنی کے کسی بہت سینیئر سیاستدان کی طرف سے دیے جانے والے پہلے انتہائی سخت بیان میں مارٹن شْلس نے زور دیا کہ یورپ کو ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے اور لبرل اقدار کا دفاع کرنا چاہیے۔


Share: